ترکی کی فلمیں بھی ڈبنگ کیساتھ ریلیز کی جائیں:عروج علی

ترکی کی فلمیں بھی ڈبنگ کیساتھ ریلیز کی جائیں:عروج علی
 ترکی کی فلمیں بھی ڈبنگ کیساتھ ریلیز کی جائیں:عروج علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وگلوکارہ عروج علی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے بالی ووڈ سٹارز کی فلمیں امپورٹ ہورہی ہیں جن کی بدولت پاکستان میں سینما کلچردوبارہ سے فروغ پا رہا ہے۔عروج علی نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جائے توہمارے ہاں نجی چینلز پرترکی کے بہت سے ڈرامے ڈبنگ کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں اورانھیں بہترین رسپانس بھی مل رہا ہے، اگر اسی طرح ترکی کی فلمیں بھی یہاں ڈبنگ کے ساتھ ریلیز کی جائیں اوراسی طرح ہماری فلمیں بھی اگرترکی زبان میں ڈبنگ کے ساتھ وہاں اور دنیا کے بیشترممالک میں جائیں تواس سے جہاں پاکستان فلم کو سپورٹ ملے گی، وہیں دوسرے ممالک سے ہمارے تعلقات بھی بہترہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نجی چینلز کوخاص توجہ دینی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ’’پاکستان‘‘ واحد میڈیا گروپ ہے جس کی خبریں مستند ہوتی ہیں اورپاکستان ہی نہیں بلکہ دیارغیر میں بسنے والوں میں بھی اس گروپ کوایک خاص مقام حاصل ہے۔

مزید : کلچر