بہتر کام کی تلاش، اداکار طلعت شاہ لاہور سے کراچی منتقل

بہتر کام کی تلاش، اداکار طلعت شاہ لاہور سے کراچی منتقل
 بہتر کام کی تلاش، اداکار طلعت شاہ لاہور سے کراچی منتقل

  

لاہور(فلم رپورٹر)بہتر کام کی تلاش اداکار طلعت شاہ لاہور سے کراچی منتقل ہوگئے ہیں جہاں جاتے ہی انہیں زبردست رسپانس ملا ہے.طلعت شاہ کافی عرصے سے لاہور میں کام کررہے تھے جہاں انہوں نے بہت سے ڈراموں میں کام کیا.ان کا سوپ’’ رانی’’ ان دنوں جیو ٹی وی سے آن ایئر ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے.طلعت شاہ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کراچی جاتے ہیں ساحر لودھی کے مارننگ شومیں شرکت کی جہاں میری پرفارمنس کی تعریف سب لوگوں نے کی جبکہ بہت سے ڈائریکٹراور پروڈیوسرزسے بھی بات چیت مکمل ہوچکی اور جلد ہی متعدد ڈراموں میں بھی کام کرتا ہوا نظر آؤں گا۔

مزید : کلچر