میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے: ورون دھون

میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے: ورون دھون
 میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے: ورون دھون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے، میں یہ نہیں سوچ رہا کہ فلموں کے حوالے سے جو بھی قدم اٹھاؤں گا وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ میرے لئے فلموں کا انتخاب ایک اہم معاملہ ہے، میں وہی فلمیں کرتا ہوں جو بطور انسان مجھے اور میرے دل کو چھو جائیں، فلم کی کہانی میں ایک پیغام ہونا چاہئے اورمنفرد اور معیاری ہونی چاہئے، اگر فلم نارمل یا سادہ ہوگی تو اس فلم کے کرنے میں کوئی مزا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ہر وہ چیز جسے آپ چھوئیں گے تو وہ سونا نہیں بنے گی اسی طرح میں یہ نہیں سوچ رہا کہ میں فلموں کے حوالے سے جو قدم بھی اٹھاؤں گا یا وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کومتاثر کرے گا۔
اداکار ورون دھون فلم ’’اکتوبر‘‘، ’’سوئی دھاگہ‘‘، ’’شدت‘‘ اور ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

مزید :

کلچر -