فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اعلیٰ معیار کو ترجیح دینا ضروری ہے ، فردوس جمال
لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارفردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اعلیٰ معیار کو ترجیح دینا ضروری ہے ، نئے رائٹرز کے ساتھ سینئر اداکاروں کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو فلمیں بنانے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلکہ سینئر اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے مسلسل کام کرنے سے فلم انڈسٹری میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے ۔
فردوس جمال نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مسلسل فلمیں بنانا ہوں گی اور اس کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی ضروری ہے ۔