ارباز خان سنی لیون کیساتھ دوبارہ کام کے خواہشمند

ارباز خان سنی لیون کیساتھ دوبارہ کام کے خواہشمند
 ارباز خان سنی لیون کیساتھ دوبارہ کام کے خواہشمند

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ دوبارہ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارباز خان نے فلم ’’تیرا انتظار ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں اداکارہ سنی لیون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں آئٹم سانگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر سنی لیون فلم میں کردار، کہانی، صورتحال اور ضروریات پر پورا اترتی ہیں تو ضرور ان کا انتخاب کیا جائے گا۔

فلم ’’تیرا انتظار‘‘ میں اداکار ارباز خان، سنی لیون، سلیل انکولا، سودھا چندرن اور آریا ببر شامل ہیں۔ فلم 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...