ٹی وی ڈرامہ تفریح کاایک بہترین ذریعہ ہے،اسماء سیف

ٹی وی ڈرامہ تفریح کاایک بہترین ذریعہ ہے،اسماء سیف
 ٹی وی ڈرامہ تفریح کاایک بہترین ذریعہ ہے،اسماء سیف

  

لاہور(فلم رپورٹر )داکارہ و ماڈل اسماء سیف نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ تفریح کاایک بہترین ذریعہ ہے اورماضی میں اسے اداکاری کی اکیڈمی تصور کیا جاتاتھا۔ٹی وی ڈرامہ میں پرفارمنس ایک مشکل کام ہے بہت سے اداکاروں نے اداکاری کی ابتدا ٹی وی ڈراموں سے کی اور آگے چل کر انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ڈرامے شائقین کی تفریح کابہترین ذریعہ ہیں۔

،اسماء سیف نے کہا کہ زوال پذیرفلمی صنعت کے بعدٹی وی ڈرامہ نے ٹی وی کومحظوظ کرنے میں اہم کرداراداکیاڈرامہ کی اہمیت مسلمہ ہونے کے باعث آج بھی برقرارہے یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈرامہ میں اداکاری جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید : کلچر