اداکاری کے ساتھ رقص پربھی مکمل عبور حاصل ہے:سرور
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرسرورنے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ رقص پر مکمل عبور حاصل ہے ۔ریما اور نرگس اچھے رقص کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ سرورنے کہا کہ سٹیج پر کام کرنا انتہائی مشکل ہے ، لائیو پرفارمنس کے دوران ایک غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی زرہ سی غلطی سے فنکار ڈرامہ بینو ں کی طرف سے ہوٹنگ کا شکا ر ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔
کسی فنکار میں چاہے کتنی ہی اچھی صلاحتیں کیوں نہ ہو مگر جب تک میڈیا کا ساتھ نہ ہو فنکار کامیابی کی منزل کی طرف نہیں جاسکتا ۔ میڈیا فنکاروں پر مثبت تنقید اور ان کی شاندار پرفارمنس کو اجاگرکرتا ہے ۔