مشکلات کا مقابلہ کرنے سے ہی کامیابی ملتی ہے ،ظفر عباس کھچی

مشکلات کا مقابلہ کرنے سے ہی کامیابی ملتی ہے ،ظفر عباس کھچی
 مشکلات کا مقابلہ کرنے سے ہی کامیابی ملتی ہے ،ظفر عباس کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فلم رپورٹر)سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے کہا ہے کہ مشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے سے ہی کامیابی ملتی ہے ، آپ جب بھی کوئی کام چیلنج سمجھ کر کریں گے تو اس میں کامیابی ضرور ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے،جس کے لئے ایک عرصہ سے کوششیں کی جارہی تھیں جب تک عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے جائیں گے کوئی کام نہیں ہوگا۔ کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے فلم انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا ہے توکوئی وجہ نہیں کہ ان کی خواہش پوری نہ ہوسکے ،کسی بھی کام کی جب ابتدا ء ہوتی ہے تو مشکلات بھی آتی ہیں لیکن ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے ہی اس کی کامیابی میں ملتی ہے۔
ظفر عباس کھچی نے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے کے بعد مجھے جو عزت ملی ہے میں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ جب بھی کوئی کام چیلنج سمجھ کر کریں گے تو اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔

مزید :

کلچر -