مادھوری کی طرح نام کمانا چاہتی ہوں:گل رعنا

مادھوری کی طرح نام کمانا چاہتی ہوں:گل رعنا
 مادھوری کی طرح نام کمانا چاہتی ہوں:گل رعنا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل گل رعنا نے کہا ہے کہ مادھوری میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اورمیری خواہش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کام کر کے اپنا مقام بناؤں ۔گل رعنا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن کی ایسی فضاء قائم ہونی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں بسنے کروڑوں لوگ مفلسی کی زندگی سے نکل کر خوشحال مستقبل دیکھیں ۔

جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے بھارت کو جارحانہ رویے اپنانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اس سے دونوں ممالک ہی پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔میں آہستہ آہستہ اپنی منزی کی جانب گامزن ہوں۔

مزید : کلچر