بزم طارق عزیز کی ریکارڈنگ پھر سے الحمرا ہال میں شروع

بزم طارق عزیز کی ریکارڈنگ پھر سے الحمرا ہال میں شروع

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے سب سے پرانے معلوماتی اور تفریحی پروگرام’’بزم طارق عزیز ‘‘کی ریکارڈنگ پھر سے الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم میں شروع ہو گئی ہے ۔کچھ عرصہ سے اس کی ریکارڈنگ عارضی طور پر ایک سینما ہال میں کی جا رہی تھی ۔اس پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی ذاتی کاوشوں سے اب’’بزم طارق عزیز ‘‘کی ریکارڈنگ الحمرہ ہال سے کی جا رہی ہے ۔ مہمانوں اور شائقین نے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا ہے ،اور انتظامیہ نے اب زیادہ تعداد میں مہمانوں کو مدعو کرنا شروع کر دیا ہے ۔اس شو کی میزبانی کے فرائض پی ٹی وی کے لیجنڈسٹار طارق عزیز خود ادا کر رہے ہیں جبکہ اقرأ ان کی معاونت کر رہی ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...