دپیکا کے بعد راکھی ساونت بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

دپیکا کے بعد راکھی ساونت بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
 دپیکا کے بعد راکھی ساونت بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اداکارہ راکھی ساونت کو ’’پدماوتی‘‘ کی حمایت پر منہ کالا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایک جانب فلم کے حوالے سے تنازعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ کچھ دن پہلے ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اگر فلم ’’پدماوتی‘‘ ریلیز ہوئی تو دپیکا کی ناک کاٹ دی جائے گی۔ دوسری جانب اداکاروں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہر سطح پر اس فلم کی بھر پور حمایت کی جارہی ہے۔فلم کی حمایت کے لئے بالی ووڈ کی ان اہم شخصیات کی دیکھا دیکھی راکھی ساونت نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے ’’پدماوتی‘‘ کی حمایت میں بھاشن دے ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے ایک اچھی فلم بنائی ہے جس میں دپیکا پڈوکون نے اچھا کام کیا ہے۔

اور شاہد کپور بھی بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں، اس لیے وہ لوگوں سے اپیل کرتی ہیں کہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک لوگوں کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر