ٹائیگرشروف کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کا پوسٹر جاری

ٹائیگرشروف کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کا پوسٹر جاری
 ٹائیگرشروف کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کا پوسٹر جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرن جوہر نے اپنی نئی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ائیر 2کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔ نامور بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی 2012 کی بلاک بسٹر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کو فلم بینوں نے بے انتہا پسند کیا تھا، فلم میں کرن جوہر نے 3 نئے نوجوان اداکاروں سدہارت ملہوترا، ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا اور مداحوں کی جانب سے تینوں نوجوان اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔فلم کی بھرپور کامیابی کے بعد کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا جس میں مرکزی کردار کے لیے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا ہے، اب کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2 کا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شروف انتہائی مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں جب کہ کرن جوہر نے کہا ہے کہ اب کالج نئے طالب علموں کے کھل گیا ہے۔

مزید : کلچر