’’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘‘نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ایئر

’’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘‘نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ایئر
 ’’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘‘نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ایئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) نئی ڈرامہ سیریل’’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘‘ نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ایئر ہے۔اس میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہے۔اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی نے ڈرامے میں صلہ کا کردارادا کیا ہے جو ایک ایسی لڑکی ہے جو ہر وقت ڈری ڈری اور سہمی رہتی ہے جس سے پوری فیملی بھی پریشان ہے کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز،یمنیٰ زیدی ،کرن حق، نورالحسن، ثمن انصاری اور سکینہ سموں نمایاں ہیں۔سیریل کے ڈائریکٹر کاشف نثار،رائٹر بی گل اور پروڈکشن ڈیزائنر شاہد رشید ہیں.ڈرامے کا ٹیزر گزشتہ روز آن کردیا گیا ہے .اس بارے میں یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ کہانی بہت ہی اچھی اور اصلاحی ہے جس میں خواتین کے اہم معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -