’’او رے صنم‘‘ کی شوٹنگ لاہور میں جاری ،فلم آخری مراحل میں داخل

’’او رے صنم‘‘ کی شوٹنگ لاہور میں جاری ،فلم آخری مراحل میں داخل

لاہور(فلم رپورٹر) فلم ‘‘او رے صنم‘‘ کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل، فلم کی تیزی سے شوٹنگ جاری، ناران پْر فضا مقامات اور لاہور کے تاریخی عمارتوں میں شوٹنگ کے بعد آخری سپیل شوٹ کیا جارہاہے۔ فلم کی کاسٹ میں فرخ علی، رینا علی،علی خان، فرید خان،شاہ رخ علی، جانوبابا، آصف خان ودیگر شامل ہیں فلم کے ہدایتکار مدثر شیخ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار مدثر شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ فلم کا ٹریلر لانچ کرنے کا ارادہ ہے ہماری کوشش ہے کہ فلم کی جلد از جلد شوٹنگ اور ایڈیٹنگ مکمل کرکے بڑے پردے پر پیش کریں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم ہے جس پر میں نے بہت محنت کی ہے۔پاکستان کی حسین وادیوں کے دلکش نظاروں کے ساتھ فلم عکس بند کی ہے۔ ہمارے پاکستان میں ایسے دلکش مناظر ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے ہم معیاری فلم بناسکتے ہیں۔

مزید : کلچر