’’حنا‘‘ میں بابر خان، شامین، صدف احسان سمیت متعدد نئے فنکار جلوہ گر

’’حنا‘‘ میں بابر خان، شامین، صدف احسان سمیت متعدد نئے فنکار جلوہ گر

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار و ہدایتکار سمیع ثانی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’حنا‘‘ میں بابر خان، شامین، صدف احسان،نازلی نصر، فرح نادرسمیت کئی نئے فنکار جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے کی شوٹنگ ان دنوں کراچی کے پوش علاقوں میں تیزی سے جاری ہے۔ ڈرامے کی تحریر شبنم ثانی کی ہے۔ ڈرامے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرامہ رائیٹر شبنم ثانی کا کہنا تھا کہ اس بار ایک منفرد موضوع پر کہانی کا انتخاب کیا ہے اس سے قبل بھی میرے کئی ڈراموں کو میری سوچ سے بڑھ کر رسپانس ملا امید ہے کہ یہ ڈرامہ بھی آن ائیر ہونے کے بعد اپنی مثال آپ ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ مقابلے کے اس دور میں اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز کرنا ایک بڑا کٹھن مرحلہ ہے کیونکہ جہاں مقابلے کا رجحان ہو وہاں خوب سے خوب تر کی تلاش میں دوسروں سے کچھ نا کچھ مختلف ہی لکھنا پڑتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ان دنوں پاکستان میں بے شمار ڈرامے بن رہے ہیں لیکن ناظرین کی توجہ انہی ڈراموں کو حاصل ہورہی ہے جو دوسرے ڈراموں سے مختلف ہوں۔

مزید : کلچر