محمد حفیظ کو ایکشن میں بہتری کیلئے این سی اے میں کام کرنے کی ہدایت

محمد حفیظ کو ایکشن میں بہتری کیلئے این سی اے میں کام کرنے کی ہدایت

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ایکشن میں بہتری کیلئے این سی اے میں ہی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بورڈ نے محمد حفیظ کیلئے استاد کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق بورڈ نے آل راؤنڈر کو بولنگ ایکشن بہتری کیلئے غیرقانونی بولنگ ایکشن کمیٹی این سی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہیکہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بازو کا خم 20 سے 22 ڈگری تک رہا ہے۔جبکہ 37 سالہ کو ضرورت ہوئی تو پی سی بی بائیو مکینک لیب میں آن آفیشل ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق آفیشل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا فیصلہ محمد حفیظ کو خود کرنا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی