حسن نے آفریدی کی ٹیم ڈھاکہ کے پرخچے اڑا ڈالے 20رنز کت عوض 5شکار

حسن نے آفریدی کی ٹیم ڈھاکہ کے پرخچے اڑا ڈالے 20رنز کت عوض 5شکار
 حسن نے آفریدی کی ٹیم ڈھاکہ کے پرخچے اڑا ڈالے 20رنز کت عوض 5شکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کومیلا وکٹورینز کوشاہد آفریدی کی ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف فتح دلا دی۔بی پی ایل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن علی نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی اور 3.3 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے تمام بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑائیں، ان کا شکار بننے والوں میں ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس، مصدق حسین، مہدی معروف، محمد صدام اور ابو حیدر شامل ہیں۔حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس 18.3 اوورز میں 128رنز ہی بنا پائی، بعد ازاں وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ناقابل شکست 54 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکروایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی