بھارت اور سری لنکا کے مابین کولکتہ ٹیسٹ ڈرا

بھارت اور سری لنکا کے مابین کولکتہ ٹیسٹ ڈرا

کولکتہ( نیٹ نیوز ) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آخری روز سری لنکا کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی۔ کم روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، بھونیشور کمار میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اڑا کر بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں ٹیسٹ کے آخری روز بھارت نے 352 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرکے سری لنکا کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 75 پر 7 وکٹیں گنوا دیں تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز نے میچ کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا۔ اس طرح سری لنکا یقینی شکست سے بچ گیا۔ نروشن ڈکویلا 27، کپتان دنیش چندیمل 20 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھونیشور کمار نے چار اور محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...