کرکٹ کی بہتری کیلئے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی بناناہوگی‘ وقار یونس

کرکٹ کی بہتری کیلئے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی بناناہوگی‘ وقار یونس
 کرکٹ کی بہتری کیلئے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی بناناہوگی‘ وقار یونس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے سابق کپتان ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ متوازن اور نگاہیں ٹائٹل پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز پاکستان میں ہونے کا فائدہ ہوگا مگر کرکٹ کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔پی ایس ایل سے ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے لئے دستک دیں گے۔ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹاپ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریورس سوئنگ کے لیے پیس ضروری ہے اور اس کے بغیر مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی