شہباز سینئر نے ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

شہباز سینئر نے ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
 شہباز سینئر نے ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہاتھ کھڑے کر دیئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتا، کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کی بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں، موجودہ ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، کوئی توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹیم کی جیت کے دعوے نہیں کیے، کوشش ہے کہ ٹیم اگلے سال بہتر کارکردگی دکھا سکے، ایشین گیمز ہدف ہیں، جیتیں گے تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غیر ملکی دورے کرنے کا شوق نہیں ہے، لیگ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قوم ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے شکستوں کا منہ دیکھنا پڑ رہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی