ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے چوتھے بڑے ایونٹ میں دلچسپ مقابلے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے چوتھے بڑے ایونٹ میں دلچسپ مقابلے
 ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے چوتھے بڑے ایونٹ میں دلچسپ مقابلے

لندن ( آن لائن )ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے چوتھے بڑے ایونٹ سروائیور سیریز میں اسمیک ڈاؤن کو اپنے حریف را کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ایونٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ان دونوں برانڈز کے ریسلرز کے درمیان مختلف مقابلوں پر مبنی تھا جس میں فلیگ شپ شو نے تین کے مقابلے میں چار میچز جیت کر بازی اپنے نام کرلی۔یہ ایونٹ کئی ڈریم میچز کے حوالے سے یادگار ثابت ہوا تاہم اس کا اختتام کافی مایوس کن انداز میں ہوا۔یہ سروائیور سیریز کا پہلا ڈریم میچ تھا جس میں تین سال بعد پہلی بار رومن رینز، سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز اکھٹے شیلڈ نامی گروپ کی شکل میں ان ایکشن دکھائی دیئے، جن کا سامنا لگ بھگ تین برسوں سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں غالب تین ریسلرز پر مشتمل ٹیم دی نیو ڈے سے ہوا۔ تاہم میچ کے اختتام میں رومن رینز کے مخصوص د آ اسپیئر اور پھر شیلڈ کا سپر ٹرپل پاور بم مخالفین کے لیے کافی ثابت ہوا اور میچ تین سال بعد اکھٹے ہونے والے گروپ نے اپنے نام کرلیا۔ٹیم را بمقابلہ ٹیم اسمیک ڈاؤن (ویمن میچ)اس میچ میں بیکی لنچ، نتالیہ، کارمیلا، تمینہ اور نامی نے اسمیک ڈاؤن کی نمائندگی کی جبکہ را کی جانب سے ایلیسا فوکس، بیلے، ساشا بینکس، نیا جیکس اور اشیوکا نے حصہ لیا۔ یہ میچ ٹیم را کے نام رہا، جن کی جانب سے اشوکا ہی آخر میں رنگ میں فاتحانہ انداز میں کھڑی نظر آئیں۔

اس میچ میں یو ایس چیمپئن بیرن کوربن نے اسمیک ڈاؤن جبکہ انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن دی مز را کی جانب سے ان ایکشن ہوئے، یہ بیرن کوربن کے نام رہا۔یہ میچ اسمیک ڈاؤن کے ٹیگ ٹیم چیمپئن دی اوسوز اور را ٹیگ ٹیم چیمپئن دی بار کے درمیان تھا، اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ میلہ لوٹ سکتا ہے، تاہم یہ اتنا توقعات پر پورا نہیں اتر سکا مگر پھر بھی دونوں ٹیموں نے کافی دلچسپ انداز سے اسے آگے بڑھایا اور آخر میں اسمیک ڈاؤن کی ٹیم نے کامیابی کو اپنے نام کیا۔را کی چیمپئن ایلکسا بلس کو اس مقابلے میں اسمیک ڈاؤن چیمپئن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس موقع پر لگ رہا تھا کہ یہ ایونٹ اسمیک ڈاؤ ن کے نام ہوسکتا ہے، جس نے پانچ میں سے تین مقابلے اپنے نام کرلیے تھے۔را کے یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر اور اسمیک ڈاؤن کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اے جے اسٹائلز کے درمیان اس مقابلے کو ڈریم میچ قرار دیا گیا تھا، اور دونوں نے لوگوں کو مایوس نہیں کیا، اے جے اسٹائلز نے جسامت میں کافی کم ہونے کے باوجود بروک لیسنر کو ناکوں چنے چبوا دیئے، بلکیہ کئی مواقعوں پر تو لگا کہ وہ جیت ہی جائیں گے تاہم آخری لمحات میں ڈرامئی انداز میں بروک لیسنر نے اپنے مخصوص دا آایف فائیو کے ذریعے کامیابی اپنے نام کرلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...