ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (اے پی پی) ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل آج سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی فارمیٹ کے مطابق میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں چھ کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے دوسرا میچ 40 رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ اس سے قبل آسٹریلیا تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے چکی ہے جبکہ واحد ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔