انگلش پریمیئر لیگ :واٹفورڈ نے ویسٹ ہیم کو شکست دے دی

انگلش پریمیئر لیگ :واٹفورڈ نے ویسٹ ہیم کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیٹ نیوز ) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں واٹفورڈ کی ٹیم نے ویسٹ ہیم کو دو صفر سے ہرا دیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں واٹفورڈ اور ویسٹ ہیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔ واٹفورڈ کے وِل ہیوز نے گیارہویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔اس کے بعد 64 ویں منٹ میں ایک بار پھر واٹفورڈ نے مخالف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے اپنی برتری دو صفر کر دی۔ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔