ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ آج ایران روانہ ہوگا

ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ آج ایران روانہ ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی)ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے مرد اور خواتین کی ٹیمیں آج علی الصبح ایران روانہ ہوں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 22 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مردوں کی ٹیم میں12کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں14کھلاڑی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے جاری قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں اختتام پزیر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ٹیم ابھی نئی ہے تاہم انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں12ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، بھارت، جنوبی کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغزستان، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...