اُشنا سہیل کا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا دورہ

اُشنا سہیل کا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا دورہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی انٹرنیشنل ٹینس پلیئر اُشنا سہیل نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹرلاہور کا دورہ کیا اور پاکستان اوپن ٹینس چیمپین شپ کے لیڈیز سنگل میں جیتی رقم کو ہسپتال کے غریب مریضوں کے لئے عطیئے کے طور پر پیش کیا۔ اُشنا نے ہسپتال کا دورہ کیا جس میں اُنہیں بچوں کے وارڈ بھی لیجایا گیا۔ اپنے دورے کے دوران اُشنا نے بتایا کہ ہسپتال میں موجود مریضوں میں اپنے حالات سے مقابلے اور کینسر کے خلاف جدوجہد کا جو تاثر پایا جاتا ہے وہ کسی کھیل کے دوران ایک کھلاڑی میں پائے جانے والی جدوجہد اور مقابلے کی قوت سے کسی طورکم نہیں ہے۔اُشنا نے بچوں کے وارڈز کا دورہ بھی کیا جہان اُنہوں نے بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کئے۔ہسپتال میں کینسر کے غریب مریضوں کی بلاتفریق اور بلا معاوضہ علاج کی اعلی سہولیات سے متاثر ہو کر اُشنا نے خیر سگالی کے جزبے کے تحت پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کے لیڈیز سنگل میں جیتی رقم بھی عطیہ کی۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی