کراچی گرین نے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کی ٹرافی اپنے نام کر لی

کراچی گرین نے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کی ٹرافی اپنے نام کر لی

کراچی (اے پی پی) کراچی گرین نے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے فائنل میں کراچی اورنج کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر گیریژن میں 11 سے 18 نومبر تک کھیلے جانے والے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے فائنل میں کراچی گرین نے کراچی اورنج کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر ملیر میجر جنرل زاہد محمود نے فاتح ٹیم کراچی گرین کو کامیابی پر ٹرافی پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی