فٹ بال ریفری کورس اختتام پذیر

فٹ بال ریفری کورس اختتام پذیر

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے چار روزہ فٹ بال ریفری کورس گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل منصور احمد تھے۔کورس کے اختتام پر مہمان خصوصی منصور احمد نے شرکت کرنے والے 25 شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ کورس کے دوران فیفا ریفریز محمد امین، ارشادالحق، نیشنل ریفریز ذیشان اور چمن خان نے لیکچرز دیئے، کورس چار روز تک جاری رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی