(ن) لیگ کی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہو چکی ہے، فرخ مون

(ن) لیگ کی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہو چکی ہے، فرخ مون

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہو چکی ہے، نااہل وزیراعظم ملک و قوم کے غم میں نہیں اپنی بادشاہت ختم ہونے اورجیل جانے کے خوف کیوجہ سے مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ نوازشریف پورا ملک کھاگئے،غیرملکی قرضوں،بے روزگاری اورخودکشیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،سرکلرڈیٹ800 ارب،پی آئی اے،ریلوے،پاکستان اسٹیل ،واپڈا جیسے قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں؂

،ہسپتالوں میں بیڈز،ادویات نہیں اورسٹیٹ بینک بھی خالی ہوچکا ہے اورنوازشریف معصوم سی شکل بنا کرکہتے ہیں میرا قصورکیا ہے،میاں صاحب آپ کا قصوربیس کروڑعوام کی جیبوں پرڈاکہ مارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد جلسے میں’’چور‘‘چور‘‘کے نعرے لگنے کا مطلب عوام کی عدالت نے بھی نااہل شریف کوچورثابت کردیا ہے،نواز شریف لندن ہویا جلسوں میں انہیں ہرجگہ پر’’چور‘‘ہی کہا جاتا ہے، حکومتی درباریوں کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے ان کے اپنے جلسوں میں بھی’’نوازشریف چورہیں‘‘ کے نعرے لگ رہے ہیں ’’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف احتساب شروع ہونے پراپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں وہ آئندہ چند دنوں میں کہیں گے’’مجھے سارے ایم این ایز’’کیوں چھوڑگئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...