ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے،علماء

ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے،علماء

لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام آل پارٹیزتحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد خضراء لاہورمیں مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ،جمعیۃ علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجد خان،جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہدالراشدی،جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرؤف ، میاں اسلم اقبال،ڈپٹی میئر لاہورمیاں محمدطارق، سعید وقار سمیت کثیرتعداد میں علماء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ قادیانی لابی حکومتی صفوں میں گھس چکی ہے۔ حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے قادیانیت نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 4