پنجاب کا بجٹ صرف تخت لاہور پر لگایا جا رہا ہے،یاسمین راشد

پنجاب کا بجٹ صرف تخت لاہور پر لگایا جا رہا ہے،یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ہر طرف کرپشن کا بازار گر م ہے ،پنجاب کا بجٹ صرف تخت لاہور پر لگایا جا رہا ہے ، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی عوامی مسائل حل کرنا ان کی ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام 2018کے الیکشن میں کرپٹ مافیا کو مستردکر دیں گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی پورے ملک سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکومت نے عام آدمی کو تنگ کر نے کا تہیہ کررکھاہے۔

، عوام سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت اور سوئی گیس محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ، گیس گھروں میں نہ ہونے کے باعث کھانا پکانے میں شدید پر یشانی کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکمرانوں کو اپنا چوری کا مال بچانے کی فکر پڑی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، ظالم حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے، مسائل ، مہنگائی اور بے روز گاری نے غریب عوام کا کچومر نکال دیاہے ، (ن) لیگ کے دور حکومت میں غریب آدمی کاجینا مشکل بنا دیاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے ن لیگ کی حکومت جب بھی آئی ہے غریبوں کا استحصال کیا ہے ۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 4