بلاول کی قیادت میں الیکشن میں بہترین نتائج حاصل کرینگے، افنان بٹ

بلاول کی قیادت میں الیکشن میں بہترین نتائج حاصل کرینگے، افنان بٹ

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے دوروں اور پارٹی کارکنوں کے گھروں میں جانے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی لاہور میں بتدریج مستحکم ہو رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں ہم ان کی قیادت میں بہترین نتائج حاصل کریں گے جو لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں وہ ابن الوقت اور مفاد پرست ہیں ان کا پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے جیالے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ویژن کو لے کرآگے بڑھیں گے۔

اور ملک کے کونے کونے تک اپنی شہید قیادت کا پیغام پہنچائیں گے ہم ایک مرتبہ لاہور کو بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...