میگا تر قیاتی کاموں سے شہر کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے ،سہیل بٹ

میگا تر قیاتی کاموں سے شہر کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے ،سہیل بٹ
  • لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 213سہیل محمود بٹ راڈو والے نے کہا ہے کہ لاہور بھر میں ہونے والے میگا تر قیاتی کاموں کی وجہ سے شہر کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے ہیں اور ان ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو بھی آنے والے دنوں میں بھرپور فوائد حاصل ہوں گے جس طرح سے میٹرو بس سروس سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ مستفعید ہو رہے ہیں ٹھیک اسی طرح سے لاہور کے عوام اورنج لائن میٹرو ٹرین سے بھی عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ کا فائدہ اٹھائیں گے ۔وہ اپنی یونین کونسل کے معززین سے گفتگو کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ (ن) لیگ کا گراف نیچے آرہا ہے تو ایسے لوگوں کو ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا ایبیٹ آباد کا ایک بڑا عوامی جلسہ آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہئے اس جلسہ میں وہاں کی مقامی عوام کی بھرپور شرکت نے بھی میاں نواز شریف پر اعتماد کاا ظہار کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی عوامی مقبولیت کو نہ تو پہلے کوئی کم کر سکا تھا اور نہ ہی آئندہ کوئی انہیں عوام کے دلوں سے نکال سکے گا وہ عوام کے دلوں میں پہلے بھی بستے تھے اب بھی بستے ہیں اور آئندہ بھی وہی عوامی لیڈر رہیں گے۔

    اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم میاں نواز شریف کے سیاسی کارکن ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4