محکمہ صحت میں دو ارب روپے کی کرپشن سامنے آنے پر بھی حکمران خاموش ہیں،مہرین راجہ

محکمہ صحت میں دو ارب روپے کی کرپشن سامنے آنے پر بھی حکمران خاموش ہیں،مہرین ...

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں دو ارب روپے سے زائد کی کرپشن سامنے آنے پر بھی حکمران خاموش ہیں ، ادویات ، سرجیکل اور کیمیکل آلات کی پیرا رولز کی خلاف ورزی کرکے خریداری کی گئی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرپشن کا روز نیا سکینڈل سامنے آتا ہے مگر حکمران اس کونوٹس نہیں لیتے ،پنجاب میں عوام صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، میڈیکل کالجوں کو یونیورسٹی کا درجہ دینے سے شعبہ صحت میں بہتری نہیں آئے گی، یونیورسٹی کے تقاضے پورے کئے بغیر میڈیکل کالجوں کو یونیورسٹی کا درجہ دینا مناسب نہیں ، اس سے معیار تعلیم گر جائے گا ، حکومتی اراکین بھی حکومت پنجاب کے اس اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔

،پہلے یورنیوسٹی کے تقاضے پورے کئے جائیں پھرمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...