نواز شریف ملکی جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ،عاطف چودھری

نواز شریف ملکی جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ،عاطف چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عاطف چودھری نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں قوم عدلیہ ، ججز اور اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، نواز شریف ملکی جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے صرف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،غریب عوام کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا،قوم ملکی دولت لوٹنے والو ں کا انجام دیکھنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کوحقیقی معنوں میں عوام کو مخلص اور دیانت دارحکمران نصیب نہیں ہوتے پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ ملک ایک طرف مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی اور توانائی بحران جیسے سنگین مسائل کاشکار ہے تودوسری جانب کرپشن کے ناسور نے پورے نظام کومفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

اب تک جو بھی حکومت آئی ہے اس کے نمائندوں نے لوٹ مار،کرپشن اور اپنی جیبیں بھرنے کے سواء کچھ نہیں کیادولت چند ہاتھوں تک محدودہوکررہ گئی ہے۔امیر پہلے سے زیادہ امیر اور غریب مزید غریب ہوچکا ہے مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں محب وطن،باکردار،پڑھی لکھی اور کرپشن سے پاک بے داغ قیادت کو منتخب کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...