(ن)لیگ کے نظریاتی کارکن پارٹی کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، شیخ مقبول

(ن)لیگ کے نظریاتی کارکن پارٹی کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، شیخ مقبول

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 155کے رہنما شیخ محمد مقبول نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے نظریاتی کارکن اس جماعت کی لیڈر شپ کی لوٹ مارکی سیاست سے تنگ آکران کا ساتھ اب چھوڑچکے ہیں ایبٹ آباد کے پنڈال میں خالی کرسیاں اس بات کا ثبوت ہے ۔

کہ نوازشریف کا کرپشن والا دوراوران کی جھوٹ ،منی لانڈرنگ کی سیاست اب ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے کیونکہ قوم اب جاگ گئی ہے۔

لہذا نوازشریف کومشورہ ہے کہ وہ جلسوں میں رونے اورگھسا پٹا ایک ہی پرانا راگ ‘‘مجھے کیوں نکالا ’’الاپنے کی بجائے پنتیس سال تک ملک لوٹنے پرقوم سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ متعارف کرانے والے قوم کے مجرم نوازشریف کو فوری گرفتار کیا جائے اورکرپشن ریفرنسز کے فیصلوں تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ ان کا پورا ٹبرایک بارپھرملک سے بھاگنے کی تیاری کررہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...