چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سالانہ سپورٹس فیسٹول
لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی ہدایت پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق اور خرم روحیل اصغر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کرن خورشید، ڈائریکٹر پروگرامز عامر چشتی ، ڈائریکٹر ایڈمن شہباز حسین اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سپورٹس فیسٹول میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی ،سیالکوٹ اور بہاولپور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر میں مقیم بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا افتتاح چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق اور مہمان خصوصی خرم روحیل اصغر نے کیا۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جس میں رسہ کشی، بوری ریس، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیل شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر تقریب کے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کے تحفظ اور بحالی کیلئے کوشاں ہے اور بے سہارا بچوں کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ایک مشن کے تحت کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بچے قوم کے بچے ہیں اور حکومت پنجاب ان بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے۔ مہمان خصوصی خرم روحیل اصغر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو جیسے ادارے معصوم اور بے سہارا بچوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے جہاں ان بچوں کو رہائش ، خوراک ، تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات میسر ہیں۔ چیئر پرسن صبا صادق نے مہمانان گرامی کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
چائیلڈ پروٹیکشن