دنیا کا کوئی قانون اب سابق وزیر اعظم کو سیاست میں واپس نہیں لاسکتا ،عثمان حمزہ

دنیا کا کوئی قانون اب سابق وزیر اعظم کو سیاست میں واپس نہیں لاسکتا ،عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے جس شخص کو ہمیشہ کے لئے نااہل قرار دیا ہو ایسے شخص کو دنیا کا کوئی قانون اب سابق وزیر اعظم کو سیاست میں واپس نہیں لاسکتا لیکن پرٹوکول کا شوق انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا، کٹھ پتلی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دن رات اس کوشش میں لگے ہیں کہ کسی طور اداروں میں تصادم کی فضا پیدا ہو اور انہیں سیاسی شہید بننے کا موقع مل جائے۔، انہوں نے کہا کہ ایک نااہل شخص کے استقبال کی تیاریوں کیلئے ایبٹ آباد میں کالجز کے ہوسٹلز خالی کروانا شرمناک ہے، لوٹ مار کیلئے ملک کے مستقبل سے کھیلنے والوں سے مستقبل کے معماروں کیساتھ اچھے سلوک کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں کا ٹولہ ملکی معاملات کو سنبھالنے میں قطعی طور پر ناکام ہوچکا ہے۔
،عوام کے جذبات مجروح کرنے والے ایک شخص کو بچانے کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کی کوئی پرواہ نہیں کی گئی ۔