ایپکا یونٹ (اقبال گروپ) ڈی جی پی آر پنجاب کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ عمرہ پیکیج کی قرعہ اندازی کی تقریب
لاہور) خبرنگار) ایپکا یونٹ (اقبال گروپ) ڈی جی پی آر پنجاب کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ عمرہ پیکیج کی قرعہ اندازی کی تقریب دفتر ہذا کی مسجد میں منعقد ہوئی۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب ملازمین محمد اکرم شیخ سٹینوگرافر اور احتشام سہروردی سینئرکلرک قرعہ اندازی میں کامیاب ہوئے۔ڈائریکٹر (فلمز اینڈ پبلیکیشنز) چوہدری محمد امجد تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ قرعہ اندازی میں محکمہ ہذا کے تمام ملازمین کو شامل کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی آر پنجاب کے تمام ملازمین نے محمد اکرم شیخ اور احتشام سہروردی کو عمرے کی سعادت کے لئے منتخب کئے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
صدر ایپکا یونٹ محمد تصور چوہدری ، سیکرٹری جنرل چوہدری مشتاق ،سینئر نائب صدرIخالدفیروز، سینئر نائب صدر II عاطف اعوان، نائب صدر I محمد عباس، نائب صدر II راجہ ریاض، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واصف چشتی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری منصور بھٹی، فنانس سیکرٹری محمد دلاور، پریس سیکرٹری وسیم اختر، چیئرمین مرزا صغیر احمد، وائس چیئرمین تجمل بھٹی، بانی ایپکاڈی جی پی آر محمد اقبال سمیت محکمہ ہذا کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔