جشن میلاد ؐمنانے والوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،صوفی مسعود صدیقی

جشن میلاد ؐمنانے والوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،صوفی مسعود صدیقی

لاہور (آن لائن)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کی آمد کی خوشی میں استقبال ربیع الاول ریلیاں نکالنے والنے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی آمد کا جشن منانے والوں کی گرفتاریاں لمحہ فکریہ ہیں ۔

، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں ان خیالات اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر استقبال ربیع الاول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کے کوارڈینٹر پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہا کہ گذشتہ روز تنظیم مشائخ عظام پاکستان علماء ونگ نشترکالونی لاہور کے علامہ قاری محمد حنیف اور دیگر کارکنوں کی طرف سے نکالی جانیوالی استقبال ربیع الاول ریلی کے شرکاء کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا گیا ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کوارڈینیٹرز پیر محمد راشد نقشبندی، پیر افتخار احمد نقشبندی ، پیر محمد عاصم نقشبندی ، پیر الیاس قادری ، پیر امجد اقبال نقشبندی ودیگر نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے

تنظیم مشائخ

مزید : میٹروپولیٹن 4