(ن) لیگ کو اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی مہنگی پڑیگی،شیخ شہزاد یونس

(ن) لیگ کو اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی مہنگی پڑیگی،شیخ شہزاد یونس

لاہور (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکز ی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی مہنگی پڑے گی ، نون لیگ مسلسل قومی اداروں کے خلاف زہر گل رہی ہے ، چور اور ڈکیت حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو گئے ہے ، انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں نام آنے کے بعد دنیا بھر میں کئی ملکوں کے وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے استعفے دیکر عدالتوں کا سامنا کیا لیکن نواز لیگ کی حکومت میں اُلٹی گنگا بہنے لگی ہے ۔

اور کرپشن سے آلودہ چہروں نے احتساب کا سامنا کرنے کی بجائے عدلیہ اور فوج کیخلاف محاذ کھول کر مظلومیت کا رونا رونا شروع کردیا ہے۔

شہزاد یونس

مزید : میٹروپولیٹن 4