لیسکومیں حادثات کی شرح صفر کرنے کیلئے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم عملناگزیر ہے،ظفر عثمانی

لیسکومیں حادثات کی شرح صفر کرنے کیلئے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم عملناگزیر ہے،ظفر ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی )لیسکو)کی بی او ڈی کی ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ کمیٹی کے کنونےئر ظفر عثمانی کا کہنا ہے کے لیسکومیں حادثات کی شرح کو صفر کرنے کے لیئے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بی او ڈی کی ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لیسکو ہیڈ آفس میں کنونےئر ظفر عثمانی کی سر براہی میں بلائے گئے اجلاس میں چےئرمین بی او ڈی عرفان اکرم اور کمیٹی ممبران سمیت چیف ایگزیکٹولیسکو سید واجد علی کاظمی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بی او ڈی کی HSEکمیٹی کے کنونےئر اور ممبران نے رواں مالی سال کے دوران لیسکو میں حادثات کی شرح کو کم ہونے پر لیسکو چیف کی کارکردگی کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کو زیرو ایکسیڈینٹ کمپنی بنانے کے لئے جس بھی قسم کے مسائل پیش آئیں انہیں اس بابت آگاہ کیا جائے۔کمیٹی ممبران نے شہر میں الیکٹرک ہیزرڈز سے بچاؤ کیلئے جاری پروگرام کی رفتار کم ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کی بابت کمیٹی کوبتایا گیا کہ لائن سٹاف کی کمی کے باعث کام مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس کے بعد کمیٹی نے ہدایات جاری کیں کہ لائن سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے اسے آؤٹ سورس کیا جائے۔

تاکہ فروروی 2018تک اس مہم کو مکمل کیا جاسکے ۔چیف ایگزیکٹولیسکو سید واجد علی کاظمی نے کمیٹی کو بتایا کہ لائن سٹاف کی سیفٹی اور کام میں آسانی کے لیئے 40بکٹ ماؤنٹیڈ کرینز کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمیٹی کا کہنا تھا کہ کرینز کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور بہتر کوالٹی کی حامل بکٹ کرینز فیلڈ سٹاف کو مہیا کی جائیں۔کمیٹی ممبران نے لیسکو فیلڈسٹاف کی جانب سے جاری ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور تبدیلی سے متعلق کاموں پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی /مرمتی کاموں کے لیئے جاری مہم کو بہتر سے بہتر طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ سال بجلی کی بندش اور اور لوڈنگ جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...