چائلڈ لیبر کی روک تھام ، محکمہ لیبر کے 26ہزار سے زائد چھاپے ، 231بھٹے سیل ، 868ملزم گرفتار

چائلڈ لیبر کی روک تھام ، محکمہ لیبر کے 26ہزار سے زائد چھاپے ، 231بھٹے سیل ، ...

لاہور(اپنے نمائندے سے )محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10593 مقامات کی انسپکشن کی ، اِس دوران 231 بھٹوں کو سیل کردیا گیا، جبکہ مزدوروں سے محنت مشقت کے دوران مختلف شکایات پر 897مقدمات درج کرتے ہوئے 824 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، صوبائی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈاکٹر فرح مسعود نے بتایا کہ چائیلڈ لیبر کے حوالے سے مختلف شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے 15464 مقامات کی انسپکشن کی اِس دوران گیارہ مقامات کو سیل کردیا گیا جبکہ اِس دوران 172ایف آئی آرز درج کرکے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا، سیکرٹری ڈاکٹر فرح مسعود نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلا ع سے بھٹوں پر کام کرنے والے87ہزار 13 بچوں جبکہ دیگر سیکٹرز میں کام کرنے والے42885بچوں کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے گورنمنٹ آف پنجاب کے سکولز میں داخل کروادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں ، فیکٹری مالکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گھروں میں کام کرنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہترین میکنزم بنایا جائے گا تاکہ گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے، سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے بتایا کہ چائلڈ لیبر کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کیلئے ایک فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر لیبر آفیسرز اور انسپکٹرز ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی کیلئے پراسیکیوشن کی مکمل معاونت کریں گے

چائلڈ لیبر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...