ریلوے ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے خصوصی ٹیم بنائی جائیگی

ریلوے ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے خصوصی ٹیم بنائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)ریلوے لاہور ڈویژن میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور چیک کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ۔ڈی ایس لاہور ڈویژن کی طرف سے ملازمین کی حاضریوں کی شکایات موصول ہونے پر پورے لاہور ڈویژن میں درجہ چہارم کے ملازمین سمیت تمام ماتحت افسران کی حاضری کو یقینی بنانے اور چیک کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جس کی سربراہی براہ راست ڈی ایس لاہور ڈویژن کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایس لاہور ڈویژن کی طرف سے اس خصوصی ٹیم کے قیام کی وجہ بالخصوص درجہ چہارم کے ملازمین کی عدم حاضری کی شکایات ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس خصوصی ٹیم کا چناؤ کر لیا جائے گا جو خفیہ طور پر درجہ چہارم سمیت ڈی ایس لاہور ڈویژن کے ماتحت افسران کی حاضری چیک بھی کریں گے اور ان کی دفتر میں اوقات کا کی بھی خفیہ مانیٹرنگ کریں گے۔