بچوں کا عالمی دن ، غریب بچے ہوٹلوں ، دکانوں پر مزدوری اور بھیک مانگتے رہے

بچوں کا عالمی دن ، غریب بچے ہوٹلوں ، دکانوں پر مزدوری اور بھیک مانگتے رہے

لاہور(رپورٹ:دیبا مرزا :تصاویر :ندیم احمد )بچوں کے عالمی دن کے مو قع پراس دن کو منا نے کی اہمیت سے مبرا بچے شہر بھر میں مزدوری کر تے،چائے بیچتے ،بر تن دھو تے ،ساما ن اٹھا تے نظر آئے ،بچوں کا عالمی دن بھی ان بچوں کو محنت مزدوری سے نہ روک سکا البتہ ان کے حقوق کے لئے کام کر نے والے نا م نہا د ادراے اور این جی اوز نے اس دن کو ’’بچوں کے عا لمی دن ‘‘ کے نام پر خو ب کیش کیا ۔ بچو ں کے عالمی دن کی منا سبت سے شہر بھر میں تقریبا ت منعقد کی گئیں ۔اس موقع پر این جی اوز اور سرکاری ونیم سرکا ری اداروں نے بھی تقریبا ت رکھیں جن میں صو با ئی سطح پر بچوں کے حقوق کے لئے کا م کر نے والا سرکاری ادارے چا ئلڈ پروٹیکشن نے بھی تقریب منعقد کی ۔ لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے اس دن کی منا سبت سے روزنا مہ ’’پاکستان ‘‘ کی جانب سے اندرون شہر کا سروے کیا گیا جس میں محنت مزدوری کر تے بچے اور ان کے چہروں پر مو جو د تھکا وٹ اور غریبی کی داستا ن رقم تھی ۔ اسی طرح شہر بھر میں مختلف مقامات پر بچے سا مان ا ٹھا تے ، جو تے بیچتے،بر تن دھو تے نظر آئے ۔پرائیویٹ اور سرکا ری سطح پر کم عمر بچوں کی بحالی کے لئے کام کر نے والے بڑے اداروں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، دارالشفقت اور یتیم خا نہ کی موجو دگی کے باوجود بھی بچوں کی ایک بڑی تعدادبھیک ما نگنے اور مشقت پر مجبو ر ہے ۔چائلڈ لیبر اور بچوں کے حقوق کے نام پر نام پرکروڑوں رو پے کی سرکاری و غیر ملکی امداد لینے والے این جی اوز بھی خا موش تما شا ئی بنی ہو ئی ہیں اور عملی اقدا مات کے بجائے محض زبا نی جمع خرچ میں مصروف ہیں ۔چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کے تحفظ اور بحالی کیلئے کوشاں ہے اور بے سہارا بچوں کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ایک مشن کے تحت کام کر رہا ہے۔ ہمیں جہا ں پر بھی بچوں کے ساتھ ظلم وز یا دتی کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں ہم وہا ں پر فوراً پہنچ جا تے ہیں اور ان بچوں کی ہر ممکن مدد کر تے ہیں۔

بچوں کا عالمی دن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...