اوور سیز کمیشن کی کاوشیں،سمندر پار مقیم پاکستانی کی قیمتی حویلی واگزار

اوور سیز کمیشن کی کاوشیں،سمندر پار مقیم پاکستانی کی قیمتی حویلی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے سمندرپارمقیم پاکستانی کی 2 کروڑ روپے مالیت کی حویلی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے۔ وائس چیئرپرسن اوپی سی ،شاہین خالد بٹ نے اس ضمن میں بتایا کہ مکہ معظمہ ،سعودی عرب میں میقم ذوالفقار علی نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افرادنے ان کی سبزکوٹ، تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ میں واضع 25 مرلہ کی حویلی پر قبضہ کر لیا ہے، جس کو واگزار کرایا جائے۔ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی سیالکوٹ کوبھجوائی گئی۔
جس کے ارکان کی کوششوں سے یہ حویلی ناجائز قابضین سے واگزار کرا کے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔ شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ او پی سی کی بدولت ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جا چکے ہیں۔
او پی سی