محنت مزدوری کرنے والے بچوں کیلئے وظیفے کا اعلان ہونا چاہیے

محنت مزدوری کرنے والے بچوں کیلئے وظیفے کا اعلان ہونا چاہیے

لاہور(لیڈی رپورٹر) بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے روز نامہ پاکستان کے خصوصی سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر حکومت مختلف مقامات پر محنت مزدوری کرنے والے ان بچوں کے لئے حکومتی فنڈز میں سے ماہانہ خصوصی وظیفے کا اہتمام کردے تو اس طرح سے مستقبل کے یہ معمار بھی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ ہو سکتے ہیں اور ان کے بچپن کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بھی انہیں لوٹایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے پرائیوٹ سیکٹر جنہیں ہم این جی اوز کہتے ہیں انہیں بھی ان کیلئے بڑے بڑے ہوٹلوں میں بیٹھ کر تقریریں جھاڑنے کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وظیفہ

مزید : میٹروپولیٹن 1