بچوں کا عالمی دن کیا ہوتا ہے،معصوم محنت کشوں کا ’’پاکستان‘‘سے سوال

بچوں کا عالمی دن کیا ہوتا ہے،معصوم محنت کشوں کا ’’پاکستان‘‘سے سوال

لاہور(لیڈی رپورٹر) محنت مزدوری کرنے والے ان بچوں کا سروے کے دوران کہنا تھا کہ ہمارا بھی یہ دل کرتا ہے کہ ہم بھی دوسرے بچوں کی طرح پڑھے لکھیں اور کھیلیں کودیں لیکن ہمارے گھریلو حالات ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ اگر ہم کام نہیں کریں گے تو پھر ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو بھی کام کرنا پڑے گا اس لئے ہم نے اپنی خواہشات کو قربان کردیا ہے اور ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم انہیں گھر بیٹھے ہی باعزت دو وقت کی روٹی کھلا سکیں آپ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی دن منایا جاتا ہے تو اس دن کا ہمیں کیا فائدہ ہے اور کچھ نہیں تو کم از کم اس دن ہمیں ایک دن کے لئے ہی وی آئی پی بننے کا موقع فراہم کیا جائے اگر ہم نے اس دن بھی روائتی محنت مزدوری کرتے ہوئے گذار دینا ہے تو پھر اس دن کے منانے کا کیا فائدہ۔چائے کی دکان پر ایک بچے رضون نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن کیا ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...