تحریک انصاف انشاء اللہ ملک بھر میں حکومت بنائے گی،ولید اقبال

تحریک انصاف انشاء اللہ ملک بھر میں حکومت بنائے گی،ولید اقبال

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدرولید اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں شفافیت کے نام پرکرپشن کے چشمے پھوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز گھاٹے میں جارہی ہے لیکن شریف برادران کی ملیں لوہا ڈالنے پر سونے کے گارڈر نکال رہی ہیں، پی آئی اے کو خسارے میں قرار دیکر بیچنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ ہر سطح پر ناکام و نامرادثابت ہوئی ، انشاء اللہ تحریک انصاف کی ملک بھر میں حکومت بنے گی اور ڈاکو، لٹیروں سے قوم کی ایک ایک پائی نکلوائیں گے۔

ولید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1