حکومت کا ایران اور عراق کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد بھیجنا خوش آئند ہے

حکومت کا ایران اور عراق کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد بھیجنا خوش آئند ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایران اور عراق میں زلزلہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔مصیبت کی گھڑی میں پاکستان مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری امداد بھیجنا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا یہ ایوان ا یران اور عراق میں ہولناک زلزلے سے بڑے تعداد میں ہلاکتوں پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتا ہے۔پاکستانی قوم ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اوراس قدرتی آفت سے بڑے پرپیمانے ہونے والے نقصان پر ایرانی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے فوری امداد پہنچانا ایک اچھا اقدام ہے۔تمام مسلم ممالک کو ایسے موقعوں پر اپنے اختلافات کو بلا طاق رکھتے ہوئے اپنے متاثرہ مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

حنا

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...