پیپلز پارٹی ملک و قوم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،عزیز الرحمان چن
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام ہی طاقت کا منبہ ہیں پیپلز پارٹی عوام کی حکمرانی چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے۔
اور پیپلز پارٹی پاکستان میں تمام مسائل کا حل اور جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز سے لاہور آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں لاہور میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور یوم تاسیس کو منانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے یوم تاسیس کو بھرپور طریقے سے منانے کا عزم کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عزیز الرحمن چن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
عزیز الرحمن چن